حلقہ 5 آبائی حلقہ،سرمائے کے بنیاد پر آنے والوں کا راستہ روکیں گے،حسن ابراہیم

 راولاکوٹ:صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی نامزد امیدوار حلقہ نمبر 4 سٹی راولاکوٹ سردار حسن ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ایل اے 22 حلقہ 5 ہمارا آبائی حلقہ ہے، سرار خالد اِبراہيم خان متعدد بار يہاں سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور اس حلقہ کا ميرٹ و انصاف کی بالا دستی کيلئے اور استحصال کے خلاف ايک تاريخ ساز کردار رہا ہے۔

 پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسن ابراہیم نے کہاکہ ہم ماضی کے اُسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ہر صورت ميں تلوار کے نشان پر اليکشن لڑيں گے اور بھر پور حکمت عملی کے ساتھ اپنا سياسی کردار ادا کريں گے۔ سرمائے کی بنیاد پر کسی کو راستہ نہیں دیں گئے،جموں کشمیر پیپلزپارٹی اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کرےگی۔

 صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے کہاکہ آزاد کشمیر کی سیاست کا المیہ یہ ہے کہ سرمائے کی بنیاد پر لوگ آتے ہیں، خرید و فروخت کرتے ہیں اور پھر واپس مال بناتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ قانون ساز اسمبلی جس کا کام قانون سازی ہے ،عوام کو انصاف و میرٹ اور حق دار کو اس کا حق دلانا ہے ،وہ کام نہیں کیاجا رہا۔ سردار خالد ابراہیم خان اپنی 40 سالہ جدوجہد میں ان خرافات کے خلاف ایک تاریخ ساز جنگ لڑی اور ہمیشہ قربانی دی۔ عوام آج اگر باکردار لوگوں کو اپنا نمائندہ منتخب کریں گئے تو کل کو انہیں انصاف ملے گا۔ جموں کشمیر پیپلزپارٹی تلوار کے نشان پر بھرپور طریقے سے الیکشن لڑے گی۔

اجلاس سے نامزد امیدوار حلقہ 05 ممبر ایڈوائزری کمیٹی سردار اسد ابراہیم خان, ضلعی صدر پونچھ جے کے پی پی نامزد امیدوار حلقہ 03 علی سوجل سردار جاوید نثار ایڈووکیٹ , نامزد امیدوار حلقہ 02 ہجیرہ سردار نظام خان, ضلعی سیکرٹری جنرل سردار سیاب شریف نے بھی خطاب کیا۔

 حسن ابراہیم نے کہا کہ ہم تحريک انصاف کے انتہائی مشکور ہيں کہ انہوں نے ہماری وجہ سے حلقہ نمبر 4 سٹی راولاکوٹ، حلقہ 3 کھائی گلہ کے حلقہ جات کے ٹکٹس التواء ميں رکھے، سردار صغير چغتائی ایک طويل عرصہ تک جموں کشمير پيپلز پارٹی کے ساتھ چلے۔ اس المناک حادثہ پر انتہائی دکھ ہے اور ہم انکے خاندان کے دکھ و غم ميں برابر کے شریک ہيں۔ صغير چغتائی ايک بااخلاق ، روادار انسان تھے ہم انکے لئے دعا گو ہيں۔

صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی سردار حسن ابراہیم خان نے نامزد امیدواران , پارٹی عہدیداران و پارٹی کارکنان کے ہمراہ مزارِ قائد غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان , مزار سردار خالد ابراہیم خان کوٹ متے خان پر حاضری دی , فاتحہ خوانی کی اور باضابطہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

Comments are closed.