سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق درندہ صفت بھارتی فوجیوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور قصبہ میں ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ تینوں بے گناہ کشمیریوں کو تلاشی و محاصرہ آپریشن کی آڑ میں گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔
قابض بھارتی فوج کے قصبہ سو پور میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیے جانے والوں میں سے ایک کی شناخت مدثر پنڈت کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گنڈ براٹ کا رہائشی تھا۔ قابض انتظامیہ نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس معطل کررکھی ہے۔
Comments are closed.