جنرل(ر) راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کیلئے این او سی جاری

اسلام آباد: حکومت نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی اتحاد فوج کی کمان کرنے کے لئے این او سی جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو ایک ماہ کے اندر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔سابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ راحیل شریف نے بیرونِ ملک ملازمت کے لئے وفاقی کابینہ سے این او سی حاصل نہیں کیا تھا۔تاہم سابق سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ این او سی وزارت دفاع نے جاری کیا تھا۔

اب سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے راحیل شریف کو سعودی عرب میں اتحادی افواج کی کمان کرنے کے لئے باضابطہ این او سی جاری کر دیا ہے۔ راحیل شریف نے جنوری 2017ء میں سعودی عرب میں اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی۔

Comments are closed.