حکومت کا ملک بھر میں کورونا پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:کورونا وباء کی تازہ ترین صورتحال، این سی او سی نے ملک بھر میں عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا۔ کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار صوبائی حکومت کو دےد یا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں مشاورت کے بعد  حکومت  نے  کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان  کر دیا۔نئی  پابندیوں   کااطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا۔این سی او سی نے فیصلہ کیاکہ کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے،ویکیسن والے افراد کوسنیما جانے کی بھی اجازت ہوگی۔ میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپس اور کریانہ اسٹور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

 این سی او سی کے مطابق آوٹ ڈورشادی تقریب میں 400 افراد جبکہ ا ن ڈور میں 200 افراد شرکت کر سکیں گے ۔ ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، مزارت کو ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلنے جبکہ تفریحی مقامات اورسوئمنگ پول 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جا سکیں گے ۔تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار صوبائی حکومت کو دےد یا گیا۔

Comments are closed.