راولپنڈی :ٓآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہمیں بدلتے حالات میں آپریشنل تیاریاں جاری رکھنی چاہییں، ہم کسی سستی کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےکورہیڈکوارٹرز منگلاکادورہ کیا۔سپہ سالار کوآپریشنل تیاریوں، انتظامی امور اور کورکےزیراہتمام جاری وارگیمز پر بریفنگ دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےگیرژن افسروں سےخطاب میں علاقائی اور سیکیورٹی صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بدلتے حالات میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہییں ، ہم کسی سستی کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ مغربی سرحدوں پربہترمینجمنٹ اورسیکیورٹی انتظامات ضروری ہیں،پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
سپہ سالارنے آپریشنل منصوبہ بندی کوسراہا اور اسٹرائیک کورفارمیشن کے تربیتی معیار کی بھی تعریف کی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناتھاکہ کوروناروک تھام کیلئے پاک فوج نے سول انتظامیہ کیساتھ بھرپورتعاون کیا،عوام کے تحفظ کے لیے ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بناناہوگا۔قبل ازیں منگلا پہنچے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
Comments are closed.