ٹماٹر، لہسن، پیاز اورچینی سمیت 23 اشیاء ضروریہ مزید مہنگی

اسلام آباد:ٹماٹر،لہسن، پیازاورچینی سمیت 23 اشیاء ضروریہ مزید مہنگی،ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.28 فیصد تک پہنچ گئی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ،ٹماٹر، لہسن، پیاز اورچینی سمیت 23 اشیاء ضروریہ مزید مہنگی،مرغی ،دالیں اور آٹا سستا ، 0.07 فیصد اضافے کیساتھ مہنگائی کی مجموعی شرح 12.28 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 6 روپے 41 پیسے، لہسن16 روپے 66 پیسے اور پیاز 1 روپے 94 پیسے ا ور چینی 2 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو1 روپے ، انڈے 2 روپے 54 پیسے درجن، خوردنی گھی 2 روپے 69 پیسے اور آئل 11 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا، چاول، دہی، تازہ دودھ اور مٹن کی قیمت میں بھی ا ضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے زندہ مرغی 28 روپے 92 پیسے فی کلو ، دال مونگ 3 روپے 56 پیسے،دال ماش ایک روپے 25 پیسے اور دال مسور 54 پیسے اور کیلے 3 روپے 93 پیسے درجن سستے ہوئے ۔ 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed.