وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم کا اثر سامنے آرہا ہے، عوامی بے احتیاطی سے کوروناکیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم کا اثر سامنے آرہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائے گا۔ پیر کو
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے،احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائے گا۔
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اور عید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، عوام ویکیسن لگوائیں، اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس (انڈین ویرینٹ) کا اثر سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے تناظر میں کہا کہ ڈیلٹا سمیت دیگر قسم کے وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے فوج سمیت مقامی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی، خصوصاً سیاحتی مقامات جانے والوں کے لیے کورونا سے متعلق پابندی کا سامنا ہوگا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا امکان ظاہر کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نقل و حرکت کو محدود کرنے کی ضرورت ہوگی۔ صرف وہ ہی لوگ سیاحتی علاقوں کا رخ کریں جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ این سی او سی اور وزارت صحت کی جانب سے بھی یہ مؤقف ہے نامکمل ویکسینیشن والے سیاحت سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں ان پابندیوں کا اطلاق سختی سے کیا جائے گا۔ ماسک کا استعمال اور ایس او پیز کے علاوہ ویکسینیشن اہم ہے جسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہ کیا جائے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین کی کمی سے متعلق خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارے پاس ویکسین کی کمی کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں جبکہ گزشتہ روز ساڑھے چار لاکھ ویکسین لگی ہیں اور 60 لاکھ اضافی ویکسین آنے والی ہیں۔
Comments are closed.