سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں خون کی ہولی جاری ہے، غاصب بھارتی فوجیوں نے یکم جون سے 20جولائی تک 2خواتین اور ایک بچے سمیت 42 کشمیری شہید کر دیئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے رواں ماہ یکم سے 20جولائی تک مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی 135کارروائیاں کیں جن میں دوخواتین اور24 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فورسز نے جون میں 152 تلاشی آپریشن کیے جن میں 16کشمیری شہید کیے۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ 50روز کے دوران 100 سے زائد کشمیر ی نوجوان گرفتار کیے۔ اس عرصے کے دوران مختلف واقعات میں بھارتی فوج اور پولیس کے 28 اہلکار ہلاک جب کہ 41زخمی ہو گئے۔
Comments are closed.