سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 2 کشمیر ی نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوان کو سوپورکے علاقے وارہ پورہ میں شہید کیا۔ فوجی کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی قابض انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال جاننے سے روکنے کیلئے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
Comments are closed.