پاکستان میں کورونا لہر میں شدت ۔۔۔ مزید76 اموات،4497 نئے کیسز ریکارڈ

پاکستان میں عالمی وبا کی چوتھی لہر شدت اختیار کرنے لگی، ایک دن میں قاتل وائرس 76 افراد کی زندگیاں نگل گیا جب کہ ساڑھے چار ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 707 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 4 ہزار 497 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی، نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  10 لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد تین لاکھ 74 ہزار 434 ہو گئی ہے، پنجاب میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 904 ہے، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 42 ہزار 799، بلوچستان میں 30 ہزار 19، اسلام آباد میں 86 ہزار 602 کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 631 اور گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 935 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 761 تک پہنچ چکی ہے ،سندھ میں ایکٹو کیسز 37 ہزار 695 پنجاب میں 12 ہزار 205  ہیں، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 677، اسلام آباد میں 2 ہزار 813 جب کہ گلگت بلتستان میں 786 مریض زیر علاج ہیں، بلوچستان میں ایک ہزار230 اور آزاد جموں و کمشیر میں 2 ہزار 355 ایکٹوو کیسز ہیں۔این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 76 افراد جاں بحق ہوئے۔اب تک اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 تک پہنچ گئی۔

Comments are closed.