اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیرمارکیٹنگ کمپنیوں نے لیکوئیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام تک اضافہ کردیا۔
چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو گرام تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مائع پٹرولیم گیس کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 110 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 8 ہزار 800 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں سب سے زیادہ مہنگی ایل پی جی گلگت بلتستان کے عوام کو خریدنا پڑ رہی ہے جہاں پر فی کلوگرام قیمت 200 روپے مقرر ہے۔
لیکوئیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گلگت بلتستان میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 350 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 9 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر کیا گیا۔
Comments are closed.