سردارعبدالقیوم نیازی آزاد جموں و کشمیر کے تیرویں وزیراعظم منتخب

 پاکستان  تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم  منتخب  ہوگئے  ہیں،  انہوں نے  33 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقد مقابل  پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 15 ووٹ  حاصل کر سکے ۔

وزیر اعظم آزادکشمیرعبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ حلقہ عباسپور ایل۔اے 18پونچھ 1 کے گاؤں درہ شیر خان سے ہے ۔ وہ 1969 میں عباسپور کے گاؤں درہ شیر خان میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق مغل خاندان سے ہے۔

 سردار عبدالقیوم خان “نیازی تخلص لکھتے ہیں مقامی سطح پر ان کو دُلی مغل کہا جاتا ہے ۔ان کے آباؤ اجداد 1947 میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرکے ضلع پونچھ کے کنٹرول لائن پر واقع علاقہ درہ شیر خان میں آباد ہوئے ان کے بڑے بھائی جناب غلام مصطفیٰ مغل 1985 میں وزیر مال رہے ۔ جناب عبدالقیوم خان نیازی نے22 سال کی عمر میں ڈسٹرکٹ کونسلر کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے ۔

 عبدالقیوم نیازی نے 2006  میں ممبر اسمبلی کے لئے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور امیدوار اسمبلی منتخب ہوئے ، 2006 سے 2011 تک وزیر خوراک سمیت دیگر وزارتوں کے قلمدان ان کے پاس رپے۔2011 میں دوبارہ مسلم کانفرنس کے ٹکٹ سے امیدوار اسمبلی کے لئے الیکشن لڑا جس میں ناکام ہوئے۔

2016 میں عبدالقیوم نیازی ایک بار پھر مسلم کانفرنس کے ٹکٹ سے امیدوار اسمبلی کے لئے میدان میں اترے اور چند سو ووٹوں سے الیکشن ہار گئے ، بعد ازاں الیکشن میں دھاندلی کا الزام لے کر عدالت پہنچے جو عام انتخابات 2021 تک عدالت میں زیر سماعت ہی رہا۔

 عبدالقیوم نیازری 2019 میں مسلم کانفرنس کی دیرینہ رکنیت کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور عام انتحابات 2021 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور 9 ہزار کی لیڈ کے ساتھ 24758 ووٹ حاصلکرکے کامیاب ہوئے ۔ ان کاحلقہ کنٹرول لائن کے قریب  واقع علاقے عباسپور پر مشتمل ہے۔

 اس سے قبل چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےعبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں وکشمیرکے  وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ترجمان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبدالقیوم نیازی کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نامزدگی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے‘‘۔

Comments are closed.