وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید کا کورہیڈکوارٹرزپشاورہ کا دورہ

راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاورہ کا دورہ کیاہے ۔ وزیراعظم نے بارڈر مینجمنٹ اورداخلی سلامتی کے اقدامات پراطمینان کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں مستقل امن اور ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔

کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں  وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کوسکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اورپاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کو قبائلی اضلاع میں جاری سماجی و اقتصادی منصوبوں اور پاک افغان سرحد پر سیکورٹی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے خیبر پختونخواہ میں ضم اضلاع میں ترقیاقی منصوبوں کی تکمیل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں مستقل امن اور ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کوروناوباء ،پولیو اور شجرکاری مہم میں سول انتظامیہ کیساتھ پاک فوج کے تعاون کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

Comments are closed.