ملک کے تین اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 20فیصد سے تجاوزکرگئی

اسلام آباد: ملک کے تین اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح بیس فیصد سے تجاوز کر گئی۔آٹھ اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح پانچ فیصد جبکہ چھ میں دس فیصد سے زائد ہے ۔راولپنڈی میں شرح 27.24 فیصد تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں مظفرآباد میں کورونا کیسزکی یومیہ شرح 23.65، میرپور 19.53 فیصد ، کراچی میں 20.88 ، حیدرآباد میں 15.36 فیصد جبکہ پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 12.07 فیصد رہی،اسکردو میں 12.44 فیصد اورگلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 11.11 ریکارڈ کی گئی۔ ایبٹ آبا د میں کوروناکی شرح 8.56 فیصد ، صوابی 5.43 فیصد، مردان 6.67 ،لاہور میں 7.70، فیصل آباد میں 6.12 جبکہ بہاولپور میں 5.51 فیصد رہی ۔

د وسری جانب این سی او سی کا کراچی میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیراسد عمر، وزیر اعلی سندھ، معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے شرکت کی ۔اجلاس میں سندھ خصوصاًکراچی کی کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، این سی او سی نے سندھ میں 9 اگست سے لاک ڈاون ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔این سی او سی نے سندھ حکومت کی ویکسی نیشن مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مزید کوروآرڈینشن بڑھائی جائے ۔

Comments are closed.