افغانستان کی صورت حال اور سرحدی علاقوں پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان نے پاک افغان طورخم سرحدی گزر گار بند کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرف طورخم سرحدی گزر گاہ پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے، جس کے بعد پاکستان نے پاک افغان سرحد کو سیل کر کے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم سرحدی گزرگاہ کی بندش سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، طورخم بارڈر پر پاکستان نے پہلے ہی 6 گیٹس بند کر دیئے تھے۔
Comments are closed.