امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا صوبیدارشہید، ایک دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے صوبیدار شہید ہو گئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گورام میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور امن دشمنوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے نائب صوبیدار سونے زئی شدید زخمی ہوئے اور بعد میں شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 42 سالہ شہید صوبیدار سونے زئی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈیرہ زندہ سے تھا، دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ایسی قربانیاں پاک فوج کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔

Comments are closed.