بھارتی بربریت سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تدفین کردی گئی

سری نگر: مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز قابض فوج کی بربریت سے شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔واقعہ پر وادی میں سوگ کی فضا ہے، کئی علاقوں میں ہڑتال کی گئی۔

ضلع پلوامہ ،شوپیاں میں گزشتہ روز شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تمام شہدا کے جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹے گئے تھے۔ جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی شہریوں نے غاصب بھارتی فورسز کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مودی سرکار کے ظلم و بربریت کے خلاف وادی کے کئی علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔

ہزاروں افراد نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

قابض فوج کی جانب سے ظلم و بربریت کے خلاف وادی کے کئی علاقوں میں ہڑتال کی گئی۔۔ کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے بند، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

Comments are closed.