ترکی اور پاکستان مشترکہ پروڈکشن سے سلطان صلاح الدین ایوبی پرڈرامہ سیریز بنائیں گے

 استنبول: ترکی اور پاکستان نے عالمِ اسلام کی عظیم شخصیت “سلطان صلاح الدین ایوبی ” کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی ایمرے کونک کی عقلی فلمز کے درمیان معاہدہ ترکی کے ثقافتی اور تاریخی شہر استنبول میں ہوا۔

استنبول میں منعقدہ تقریب میں ترکی اور پاکستان کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جبکہ دونوں ملکوں کے نشریاتی اور اشاعتی اداروں نے بڑے پیمانے پر کوریج کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عقلی فلمز کے پروڈیوسر کہا کہ یہ ایک ایسی ڈرامہ سیریز ہے جس کا عالمِ اسلام کو بڑی شدت سے منتظر تھا ، ڈرامہ سیریز میں سلطان صلاح ا الدین ایوبی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے گی اور دنیا میں اسلام کے بارے میں جو غلط تاثر پایا جاتا ہے اسے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عقلی فلمز کے پروڈیوسر اس سے قبل ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز ” یونس ایمرے” بیوک سیلچوق” اور ” پایہ تخت عبدلحمید” بھی بنا چکے ہیں ۔

اس موقع پر انصاری فلمز کے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری نے کہا کہ ترک ڈرامہ سیریز نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ترک پروڈیوسروں کی خدمات سے استفاہ کرتے ہوئے ایک ایسی ڈرامہ سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پرہماری موجود اور آنے والی نسلیں فخر محسوس کرسکیں۔

شاہ فلمز کے پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ ڈرامہ سیریز نہ صرف ترکی اور پاکستان کی ثقافت کو ایک دوسرے کے قریب لائے گی بلکہ عالمِ اسلام کی درست ثقافت کو بھی دنیا بھر میں پیش کیا جائے گا، توقع ہے کہ اس پروڈکشن سے عالمِ اسلام کے خلاف دہشت گردی اور اسلامو فوبیا کے پروپیگنڈے کو رد کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Comments are closed.