بھارت گولی کی زبان بولےگا توگولی سے جواب دیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہےکہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ، ساہیوال واقعےکا پنجاب حکومت ہی بہتر بتاسکتی ہے۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نےپاکستان میں داعش کی موجودگی کو خارج از امکان قراردیا ، سانحہ ساہیوال کے حوالے سے صوبائی حکومت کا دعویٰ مشکوک ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، ساہیوال واقعہ کے متعلق صوبائی وزارت داخلہ ہی جواب دے سکتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا امریکی صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اسرائیل کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی نہیں۔ اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

Comments are closed.