کوروناایس اوپیز،سمارٹ لاک ڈاون کادائرہ کارمزید 27 شہروں تک بڑھادیاگیا

  اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا ایس اوپیز کا دائر کار مزید ستائیس شہروں تک بڑھا دیا ،شادی ہال، مزار،سنیما گھر بند ،کھلے مقامات پر تین سو افراد شادی کی تقریب میں شرکت کرسکیں گے ،تجارتی مراکز رات 8 بجے بند ہوں گے ،اسلام آباد کے مزید 16علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی سفارش کر دی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ ان شہروں میں اسلام آباد،راولپنڈی،،لاہور،،خانیوال میانوالی سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور،ملتان ، گوجرانوالہ ،رحیم یار خان ،مظفرآباد، میرپور،گلگت،سکردو، پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال شامل ہیں۔

شہروں میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند اور ریسٹورنٹس میں رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کی جائے گی ،

اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر مزید 16 علاقوں میں ا سمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے ڈی ایچ او نے انتظامیہ کو خط لکھ دیا گیا، ان علاقوں میں جی سیون ٹو کی اسٹریٹ 46 ،،54 ،،آئی ٹین ٹو کی اسٹریٹ 9 ،،جی نائن ٹو کی سٹریٹ 1 ،جی نائن ون اسٹریٹ 34 اور 52 ،،آئی ٹین فور اسٹریٹ 112شامل ہیں،،ای الیون فور اسٹریٹ 11 ،،،جی نائن تھری کی اسٹریٹس 2،،8،،10،،70،،77،،122,,125اور 126 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

Comments are closed.