سری نگر: دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں فائرنگ کرکے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ رواں ہفتے اب تک شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق شدید سردی کے باوجود ضلع پلواما اور شوپیاں میں ہزاروں لوگوں نے گزشتہ روز مارے جانے والے کشمیریوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں ہڑتال کی گئی جب کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے ضلع پلواما اور شوپیاں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
Comments are closed.