بڑی پریشانی کاسامنا نہیں، ضرورت پر آئی ایم ایف پیکج لیں گے، اسد عمر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ فی الحال حکومت کو کسی بڑی پریشانی کا سامنا نہیں۔آئی ایم سے  بیل آوٹ  پیکج لیں گے لیکن اس کے پیچھے چھپیں گے نہیں۔۔ وزیر مملکت  حماد اظہر کہتے ہیں،  ٹیکس  نادہندگان کو اب کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ مشیر تجارت نے  بھی بتادیا، اسٹیل ملز کے مستقبل  کا فیصلہ مارچ  تک ہو جائے گا۔

   سینئیرصحافیوں سے ملاقات میں  وزیر خزانہ نے کہاکہ تحریک  انصاف کی حکومت کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ روانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں ، ضروت کے مطابق  بیل  آوٹ  پیکج لیں گے  لیکن کسی  بھی معاملے پر آئی ایم ایف کے پیچھے  چھپیں  گے نہیں۔  اسد عمر نے بتایاکہ  خسارے میں  چلنے والی حکومتی کمپنیوں کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز  کی تشکیل  میں  حائل قانونی مسائل  بھی حل کر لیے  گئے ہیں۔

  اس موقع پر وزیر مملکت حماد اظہر نے کہاکہ حکومت  ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے پُر امید ہے، پہلے مرحلے میں ساڑھے تین  ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں 20 ہزار ٹیکس نادہندگان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پاکستانیوں کی آفشورکمپنیوں کی تفصیلات کے تبادلے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہناتھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کولیز پر دینے یا خود فعال کرنے کا فیصلہ مارچ تک کر لیا جائے گا۔ چین اورروسی کے تین تین کمپنیاں اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں۔

Comments are closed.