ججز،بیوروکریٹس کو اضافی پلاٹس کی الاٹمنٹ، وزیراعظم،فریقین کونوٹس جاری کرنے کاحکم

 اسلام آباد: اعلی ٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کو اضافی پلاٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ، اسلام ا ٓباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان اوررجسٹرار سپریم کورٹ سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکمنامے میں کہا گیاہے کہ 27 اگست کو سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی، پٹیشنر کے مطابق پٹیشن جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے مزید استدعا منظور نہیں کی گئی۔فریقین کوانٹراکورٹ اپیل پر نوٹسز جاری کیے جائیں۔

 عدالت نے حکم دیاکہ وزارت ہاؤسنگ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ،سی ڈی اے ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری داخلہ اور وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کیے جائیں۔سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز اور نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کیا جائے ۔

Comments are closed.