سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان اور ٹی20 اسپیشلسٹ لاستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا لاستھ ملنگا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کہا کہ 17 سالوں میں جو تجربہ حاصل کیا اسے اب نوجوان کرکٹرز تک پہنچانے کی ضرورت ہے کیونکہ میں نے ٹی 20 کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کھیل سے میری محبت کبھی آرام نہیں کرے گی۔
دنیائے کرکٹ میں خطرناک یاکرز کےلیے پہچانے جانے والے 38 سالہ فاسٹ بالر لاستھ ملنگا نے سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 30 ٹیسٹ میچوں میں اور 33.45 کی اوسط سے 101 وکٹیں حاصل کیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ملنگا نے 226 میچز کھیلے اور 28 کی اوسط سے 338 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی بولنگ بھارت کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 38 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ملنگا نے 84 میچز کھیلے اور 107 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ لاستھ ملنگا کی قيادت ميں سری لنکانے2014 کا ٹی20 ورلڈکپ جيتا تھا۔
Comments are closed.