تحریک آزادی کشمیر پرتگال کے صدر راجا حسنین نے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک سے ملاقات کی، مشعال ملک نے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر راجہ حسنین کا شکریہ ادا کیا۔
مشعال ملک نے بتایا کہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں زندگی اور موت سے لڑ رہے ہیں، ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، عالمی سطح پر یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گئی، انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر سمجھانا ہو گا۔
اس موقع پر راجا حسنین کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے بعد کشمیریوں کے بعد انڈین ایمبیسی کے سامنے مسلسل احتجاج کیے، بھارتی پروپیگنڈا کو انٹرنیشنل دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بھارت مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، کشمیری خواتیں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں، بھارتی پروپیگنڈہ کو کاؤنٹر کرنا انتہائی ضروری ہے۔
تحریک آزادی کشمیر پرتگال کے صدر راجا حسنین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کی، انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں جاری مودی سرکار کے مظالم کو اجاگر کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی آواز بننے پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.