بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی،2کشمیری شہید

سری نگر/اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت سے مزید2 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے خونموہ میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت اورجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری  آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں۔ سینئر حریت رہنما الطاف بٹ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی چھین کر بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کےطورپرمنا کربھارت کاچہرہ بےنقاب کرتےرہیں گے۔،

ان کا کہنا ہے کہ  بھارتی قائدین نےاقوام متحدہ،اپنی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کاوعدہ کیا، لیکن اب اپنا بنیادی اورجمہوری حق مانگنے والےکشمیریوں پرگولیاں برسائی جاتی ہیں، طاقت کے ذریعے بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پراپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔

 مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام کہا ہے کہ بھارت71 سال سے کس جواز کے تحت آزادی کا جشن اور یوم جمہوریہ منا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام سے ان کا آزادی کا حق چھینا ہوا ہے،بھارت کی دہشت گرد فوج اور ریاستی مشینری معصوم کشمیریوں کو پیلٹ گنز سے نشانہ بناتی ہے، کشمیریوں کی لاشوں اور خون پر کب تک جشن منایا جاتا رہے گا۔

Comments are closed.