اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں دوسرے روز بھی فائرنگ کر کے دو شہریوں کو قتل کر دیاگیا، واقعہ ملپور روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر راشد کو گن مین سمیت قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق گاڑی پر بیاسی گولیاں برسائی گئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے سے تعلق رکھتا ہے، گزشتہ روز اسلام آباد کے نائنتھ ایونیو پر فائرنگ کرکے مرزا نوید کو قتل کر دیاگیا تھا جبکہ چار افراد کو زخمی ہوئے تھے ۔آج قتل ہونے والا راشد، مرزا نوید اور ملک طاہر کا قریبی ساتھی تھا۔گزشتہ روز کے واقعے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے چھ ملزمان کو نامزد کیاہے۔
Comments are closed.