اسلام آباد:جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ہی چئیرمین نیب رہیں گے یا نئی تقرری ہوگی ؟ وزیراعظم کی زیرصدارتی حکومتی رہنماوں کی اہم بیٹھک ہوئی ۔اپوزیشن لیڈر کیساتھ مشاوت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ قومی احتساب بیوروکے چیئرمین کا عہدہ خالی نہ چھوڑا جائے اورنئے تقرری تک موجودہ چیئرمین نیب کوکام جاری رکھنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے کو 8 اکتوبر تک حتمی شکل دی جائے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے ۔
وزیرقانون اوراٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئینی وقانونی پہلوؤں کی روشنی میں تجاویز تیار کی جائیں۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت اور نئی تقرری میں تعطل کی صورت میں حکومتی آپشنز پر بھی غورکیاگیا۔
Comments are closed.