مزارشریف میں پاکستانی قونصلیٹ حملے کی کوشش،قونصل خانہ بند

اسلام آباد: افغانستان میں پاکستان کے مزار شریف قونصلیٹ پر حملے کی کوشش پر پاکستان نے اپنا قونصلیٹ بند کر دی۔ دفتر خارجہ کے مطابق قونصلیٹ فول پروف سیکورٹی ملنےتک نہیں کھولا جائےگا ۔

دفتر خارجہ کےمطابق ایک خاتون ، بیگ میں دستی بم چھپا کر مزارشریف قونصلیٹ میں داخل ہوتی پکڑی گئی، مقامی پولیس اس حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لئے خاتون سے تفتیش کر رہی ہے ۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان دفترخارجہ سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ  مزار شریف قونصل خانے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے ، قونصلیٹ پر حملے کی تفتیش سےبھی آگاہ کیا جائے ، قونصل خانہ فول پروف سیکورٹی ملنےتک بند رہےگا۔

Comments are closed.