روپے کی قدر میں مسلسل کمی جاری ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے 30 پیسے

کراچی:روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر ہر روز ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ  رہاہے۔

گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 170 روپے کی ریکارڈ سطح پر جانے کے بعد 169 روپے 96 پیسے ہوگئی تھی تاہم کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا، پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید 52 پیسے کمی دیکھی گئی۔

بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 170 روپے 48 پیسے پر جاپہنچی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 171 روپے 30 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 55 پیسے رہی۔ معاشی ماہرین کا کہناہے کہ  اس کی وجہ  درآمدی بل ہے جو تجارتی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں بے تحاشا اضافہ کر رہا ہے،۔۔

Comments are closed.