حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی، بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔
سال 2019-20 کی چوتھی سہہ ماہی کے لیے بجلی 0.82 پیسے جبکہ2020-21 کی پہلی اور دوسری سہہ ماہی کے لیے بجلی 0.89 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے ۔تیسری سہہ ماہی کیلئے بجلی 0.06 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ اضافہ اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائےگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین اس سے مستثنی ٰ ہوں گے ۔
Comments are closed.