راولپنڈی: چیئرمین سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ پنجاب سردار تنویرالیاس خاص کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کا تعاون وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ صنعت کار سرمایہ کاری کی طرف راغب ہو رہے ہیں، نئے ٹریڈ روٹ کھلنے سے پاکستان معاشی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوگا۔
تحریک انصاف کی قیادت نےچھ ماہ کے قلیل عرصے میں قومی مسائل کا جامع حل تلاش کر کے معاشی اور اقتصادی ترقی کو نئی جہتوں سے ہمکنار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے، باہمی تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی خوشحالی اور ترقی کے نئے روشن دور کا آغاز ہوگا۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے حکومت کی کوششوں سے صنعتکار و تاجر سرمایہ کاری کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.