جعلی بینک اکاؤنٹس کیس:آصف زرداری اور فریال تالپور کی نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔ نظرثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جےآئی ٹی نےان کا مؤقف شامل کئےبغیر مفروضوں پر مبنی رپورٹ پیش کی ، عدالت معاملہ نیب کو بھجوانے کا حکم واپس لے۔

آصف زرداری اور فریال تالپور نےایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کےذریعےدائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا ہےکہ ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کےباوجود کوئی ٹھوس شواہد تلاش نہیں کرسکا ، جے آئی آئی کو بھی ہمارے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے، اس نے بھی مزید انکوائری کی سفارش کی ،عدالت عظمی نےتسلیم کیا کہ جےآئی ٹی قابل قبول شواہد نہیں لا سکی ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو ساری زندگی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، قانون کی عدم موجودگی میں مختلف اداروں پرمشتمل جےآئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی ، سپریم کورٹ کے سات جنوری کے حکم سے  فئیر ٹرائل کا حق متاثر ہوگا اس پر نظر ثانی کی جائے۔

Comments are closed.