پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہاہےکہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کےساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہاہے ۔ترقیاتی منصوبوں پر کام بروقت مکمل کیاجائے ،آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان ، ملک کی معاشی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول بھرپور طریقہ سے منایاجائےگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کےساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہاہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے،، انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے دنیاکو آگےبڑھنا ہوگا ۔ کورکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تین ربیع الاول کو سیرت النبی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم عیدمیلاد النبی مذہبی جوش و جذبےسے منائے۔ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ نیب مسودےمیں زیادہ نقات وہی ہیں جواپوزیشن پہلےتجویزکر چکی ہے۔

کورکمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے کہاکہ پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور سیکرٹری جنرل عامر کیانی بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کو منظم کرنے کے لیے دورے کریں اورترقیاتی منصوبوں پر کام بروقت مکمل کیاجائے ۔آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے اوراوورسیز ہاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق لے کر دیں گے۔

Comments are closed.