اسلام آباد: حکومتی بد انتظامی کا ملبہ عوام پر گرا دیاگیا۔نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔ صارفین پر 30ارب 40کروڑ روپے کا بوجھ پڑےگا۔ وائس چئرمین نیپرا نے اختلافی نوٹلکھتے ہوئے کہاکہ ایل این جی فراہمی میں بدانتظامی کا بوجھ صارفین پر ڈالنا زیادتی ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے سماعت کے بعدفیصلہ جاری کردیا ۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔نیپرا فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
وائس چئرمین نیپرا رفیق شیخ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہاہے کہ سی پی پی اے نے166 مرتبہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی رپورٹ کی ۔۔ میرٹ آڈر کی خلاف ورزی اور سسٹم کی کمزوریوں کی وجہ سے 1 ارب 87 کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ، اس کا خمیازہ صارف کیوں بھگتے، ایل این جی کی دستیابی میں بدانتظامی کا بوجھ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں عوام پر ڈالنا زیادتی ہے ۔
Comments are closed.