سارہ علی خان کا سابق بوائے فرینڈ سے متعلق انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان خبروں میں رہنا خوب جانتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ڈیبیو فلم کے بعد ہی شوبز انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جو ان کی ہم عمراداکارائیں حاصل نہیں کر سکیں۔ جب کہ فلم ’کیدرناتھ‘ اور ’سمبا‘ کی کامیابی کے بعد وہ ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بن چکی ہیں اور ان کی ورون دھون، ٹائیگر شروف اور کارتک آریان کے ساتھ فلموں کی خبریں زیرگردش ہیں۔

گزشتہ ماہ بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کے دوران سارہ علی خان نے دوستی اور شادی سے متعلق بات کی تھی، انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی تو رنبیرکپور سے کرنا چاہیں گی لیکن انہیں کارتک آریان بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پرجانا چاہیں گی۔

بعد ازاں فلم ’سمبا‘ میں سارہ علی خان کے ساتھی اداکارہ رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران سارہ اور کارتک کی ملاقات بھی کروائی اور کارتک نے بھی میڈیا کے سامنے سارہ کے ساتھ کافی پینے کے لیے وقت نکالنے کی حامی بھری تاہم اب اداکارہ نے اپنے پہلے کرش سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے سابق وزیرسشیل کمار کے پوتے ویرپہاڑیا کو ’ڈیٹ‘ کرچکی ہیں تاہم اس کے علاوہ ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

Comments are closed.