چئیرمین پی سی بی رمیض راجا کی چیئرمین بھارتی کرکٹ بورڈ سارو گنگولی سے ملاقات

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ کی بھارتی ہم منصب سارو گنگولی سے دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی طرف سےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی تاہم دعوت کے باوجود رمیز راجہ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے۔

 چیئرمین پی سی بی اور سربراہ بی سی سی آئی کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بات چیت کی گئی اور ایشین بلاک کو متحرک کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ سے بھی جمعرات کو رمیزراجہ کی ملاقات ہوئی تھی۔ جے شاہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔

Comments are closed.