سرکاردو عالم ﷺ کی آمد کی خوشیاں،عید میلاالنبی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

 اسلام آباد: ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ گلی،محلے اور بازار برقی قمقموں سے سج گئے ، وزیراعظم ہاؤس سمیت شاہراہ دستور کی تمام عمارتوں پر بھی چراغاں کردیا گیا۔کنونشن سنٹر اسلام آباد میں رحمت العالمین کانفرنس ہوگی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔

دن کا آغاز وفاقی دا رالحکومت میں اکتیس توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا ، نماز فجر میں مساجد میں ملکی ترقی و سلامتی اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ملک بھر کے بڑے شہروں سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں عیدمیلا د النبی کے جلوس نکالے جائیں گے ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں مرکزی جلوس میں شرکت کریں گے ۔

 دن 1 بجے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں رحمت العالمین کانفرنس ہوگی۔صدرمملکت عارف علوی پہلے سیشن کی صدارت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان دوسرے سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے ۔

Comments are closed.