اسلام آباد :مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مہنگائی کے خلاف 20 اکتوبر سے ملک بھر میں مظاہرے اور ا حتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس اور ای وی ایم کو بھی مکمل مسترد کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ مہنگائی کے خلاف 20 اکتوبر سے ملک بھر میں مظاہروں کیے جائیں، تمام سیاسی پارٹیاں ضلعی سطح پر اپنے اجلاس بلا کر سیاسی کارکنوں کومتحرک کریں گی ۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس اور ای وی ایم کو بھی مکمل مسترد کر دیا گیا ہے۔ ای وی ایم کے ذریعے آئندہ انتخابات میں بھی دھاندلی کا منصوبہ منایا جا رہاہے ، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سر حد پر عوام پریشان ہیں، افغانستان یا ایران کے ساتھ بند بارڈرز فوری طور پرکھولے جائیں۔
Comments are closed.