انٹریونیورسٹی کنسورشیم اورکرومیٹک ٹرسٹ کا تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی روکنے کاعزم

 اسلام آباد:انٹریونیورسٹی کنسورشیم اور کرومیٹک ٹرسٹ کے مابین تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے مل کر کام کرنے پہ اتفاق، اسلام آباد میں مفاہمت کی یاداشت پہ دستخط  کر دئیے گئے۔

اس موقع پہ کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق خان نے کہا کہ یہ انتہاٸی خوش آٸند اقدام ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم مل کر تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے کارآمد آگاہی مہم چلایٸں گے۔ آگاہی مہم کے دوران جامعات میں سمینارز کے انعقاد کیساتھ نوجوان طلبہ و طالبات کو تمباکو نوشی کے نقصانات کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی ۔

ایک حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر روز 1200 کم عمر بچے سگریٹ پینا شروع کرتے ہیں جبکہ تمباکو نوشی سے سالانہ ایک لاکھ ستر ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ یہی نہیں، تمباکو نوشی کے باعث صحت کے شعبے کو بھی سالانہ 615 ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔

Comments are closed.