اسلام آباد: توانائی کے شعبے کیلئے 200 ارب روپ کے سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، پانچ لاکھ ٹن گندم کی برآمد کیلئے ٹینڈر بھی منظورکر لئے گئے۔
وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 200 ارب روپے کے سکوک بانڈ جاری کرنے کے لئے مختلف اثاثوں کو گروہی رکھا جائے گا ۔ ملنے والی رقم سے توانائی کے شعبے کی زیرالتوا ادائیگیاں کی جائیں گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ لاکھ ٹن گندم کی برآمد کے لئے موصول ٹینڈرز بھی منظور کر لئے۔ پانچ لاکھ ٹن گندم کی برآمد سے 10کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا اور جبکہ پاسکو کو بھی منافع ملے گا۔
Comments are closed.