لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا تین روز کے دھرنے کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا۔ اعلان ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن جمعرات ختم ہونے کے بعد لاہور کے تین روزہ احتجاجی دھرنے میں موجود جماعت کی قیادت نے کیا۔
ٹی ایل پی قیادت نے کہاکہ 22 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ لاہور سے شروع ہو گا اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ٹی ایل پی رہنماوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 16 سرگرم کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے بعد راولپنڈی سے گرفتار کارکنوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے، راولپنڈی مری روڈ پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور پولیس کی بھاری نفری پر تعینات ہے۔
Comments are closed.