اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی اور بڑے نقصان سے بچاؤ پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، دہشت گرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے اور ہماری بہادر افواج ، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں۔
Comments are closed.