اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ا عداد و شمارجاری کر دئیے،ایل پی جی گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 154 روپے کا اضافہ ہواہے،ٹماٹر 6 روپے کلومزیدمہنگے ہوئے ۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.38 فیصد کا اضافہ ہوا۔ انڈے ، ٹماٹر، آلو، گھی اور ایل پی جی سمیت 29 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئی ہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد وشمارکے مطابق حالیہ ہفتے گھی ، 6 روپے 67 پیسے ، ٹماٹر 27 روپے 56 پیسے ،لہسن 5 روپے جبکہ ایل پی جی گھریلوسلنڈر 154 روپے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2321روپے جبکہ ٹماٹر کی 94 روپے کلو ہو گئی۔انڈوں کی قیمت میں فی درجن 2 روپے 17 پیسے جبکہ آلو کی قیمت میں 1 روپے کلو اضافہ ہوا، اس و قت انڈے 170 درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ دودھ اور دال ماش کی قیمت میں بھی ا ضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 2 روپے کمی آئی ۔
Comments are closed.