اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں پاکستانی ویزہ پالیسی میں نرمی،،، قومی انسداد منشیات پالیسی دو ہزاراٹھارہ اور حج پالیسی پلان 2019 پرغورکیاجائے گا۔ڈ پٹی گورنراسٹیٹ بینک،،پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی اور نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈیز کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات 31 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا۔ وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔۔ کابینہ کو پاکستانی ویزہ پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،،، قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 اور حج پالیسی پلان 2019 بھی پیش کیا جائے گا۔
مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین غیرفعال سرکاری اداروں پر بریفنگ دیں گے۔۔۔ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لئے تکنیکی اضافی گرانٹ،،،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کھیلوں کے فروغ کیلئے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی، پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی اورنیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈیز کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ ایجنڈے کے مطابق کراچی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی کی مواصلات سےکابینہ ڈویژن کومنتقلی کی منظوری دی جائےگی۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدکےتقررکیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی جائے گی۔ سول ڈیفنس کو 31.44 ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ مختلف ممالک کیساتھ معاہدوں اورباہمی مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری بھی دے گی۔
Comments are closed.