اسلام آباد: وائس چئیرمین نیپرا رفیق شیخ نے کہاہے کہ کیپسٹی پیمنٹس اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے بجلی کی قیمت بڑھتی ہے، بجلی چوری کا بوجھ بل اداکرنےو الے پر ڈال دیا جاتا ہے۔
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے بجلی کااجلاس چئیرمین کمیٹی صابر قائمخانی کی زیر صدارت ہوا۔وائس چئیرمین نیپرا رفیق شیخ نے کہاکہ نیپرا نے پانچ سال میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو 365 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے مگر بجلی کمپنیوں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے، کیپسٹی پیمنٹس اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے بجلی کی قیمت میں بھی ا ضافہ ہوتاہے ۔ بجلی چوری اور کمپنیوں کے نقصانات کیسپیٹی پیمنٹس میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔ بجلی چوری کا بوجھ بل اداکرنےو الے پر ڈال دیا جاتا ہے
چئیرمین کمیٹی صابر قائمخانی نے استفسار کیاکہ بجلی کی بل ادا کرنے والوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ،رفیق شیخ نے بتایاکہ 2019-20 کی چوتھی سہ ماہی سے اب تک صرف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوچکاہے۔کمیٹی نے نیپرا اپلیٹ ٹربیونل کو فعال بنانے کے لیے اراکین سے تجاویز بھی طلب کرلیں۔
Comments are closed.