ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ۔۔۔پاکستان کی ہاراورجیت کی دلچسپ کہانی ؟

تحریر: طیب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح۔۔۔ پاکستان نے ایک ہی جھٹکے میں سارے حساب کتاب چکتا کر دئیے۔

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئے، پاکستان کو 4 مرتبہ بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن پانچویں بار شاہینوں نے پلٹ کروار کیا تو بھارتی سور ما سہہ نہ سکے۔ یوں پاکستان نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے حساب چار۔ ایک کر دیا۔

 پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ 2007 کے گروپ راونڈ میں آمنے سامنے آئے ،بھارت نے پاکستان کو 141 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد میچ ٹائی ہوگیا اور بات بال آوٹ یعنی خالی وکٹ کو ہٹ کرنے تک آ گئی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا پہلا ورلڈکپ تھا جس میں سپراوور کا قانون نہ ہونے کے باعث میچ برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ بال آوٹ پرہوا۔

بھارت نے بال آوٹ مرحلے میں تین گیندوں پر وکٹ کا ٹھیک ،ٹھیک نشانہ لگایا جبکہ پاکستان ایک بار بھی وکٹ کو ہٹ نہ کر سکا اور یوں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی ورلڈ کپ میں ہی آگے چل کر دونوں ٹیمیں ایک با رپھر فائنل میں مد مقابل آئیں۔ اہم بات یہ بھی تھی کہ تاریخ میں پہلی بار دو ایشائی ٹیمیں آئی سی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 155 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مصباح الحق ٹیم کو فتح کے قر یب تولے گئے لیکن اسکوپ شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے اور پاکستان یہ میچ پانچ رنز سے ہار گیا اور بھارت پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا۔

سال 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے نہ آ سکے لیکن پاکستان یونس خان کی قیادت ۔میں یہ ورلڈکپ جیت کر ٹرافی پاکستان لے آیا۔

2010 میں بھی پاکستان اور بھارت آمنے سامنے نہ آئے لیکن پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھاکر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔اس سیمی فائنل میں مائیکل ہسی نے سعید اجمل کے ایک اوور میں 21 بنا کرآسٹریلیا کی کامیابی کو یقینی بنا دیا تاہم فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی دفعہ کوئی آئی سی سی ایونٹ اپنے نام کیا۔

2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کولمبو کرکٹ گراونڈ میں ہوا ،بھارت نے ایک با رپھر پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، شکست کے باجود پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں تو کامیاب ہوا لیکن ویسٹ انڈیز نے فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ویسٹ انڈیز نے فائنل میں بھی بہترین کھیل پیش کیا اور سری لنکا کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چمپیئن بن گیا۔

 سال 2014 کا ورلڈکپ بنگلہ دیش میں منعقد ہوا لیکن ایک با ر پھر پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے سامنے نہ آسکے ، بھارت فائنل میں پہنچا لیکن سری لنکا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کرلی ۔سال 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہی پاک بھارت میچ سے ہوا لیکن پاکستان کو شاہد آفریدی کی قیادت میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

 پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست کے بعد اب بھارت کا دوسرا ٹاکرا نیوزی لینڈ سے ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک بھارت بھی نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دے سکا۔ سال 2007 اور 2016 میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں تو دونوں مرتبہ فتح نیوزی لینڈ کےنام رہی۔ اب اگر بھارت نیوز ی لینڈ کے خلاف اپنا ورلڈ کپ ٹریک ریکارڈ برقرار کھتے ہوئے تیسری بار بھی شکست سے دوچار ہوتاہے توایونٹ میں فیورٹ مانی جانے والی ٹیم انڈیا کی سیمی فائنل تک رسائی بھی مشکل ہو جائے گی۔

Comments are closed.