اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کوڈی جی آئی ایس آئی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض سرانجام دیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم 20 نومبر سے عہدے کا چارج لیں گے۔
وزارت دفاع کی سمری میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ، چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک اور کمانڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے نام آئی ایس آئی کے سربراہ کی تعیناتی کے لیے تجویز کیے گئے تھے۔
ندیم انجم کمانڈ، اسٹاف اور تدریسی عہدوں پر کام کرنے کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔مغربی سرحد اور لائن ا ٓف کنٹرول پر کمانڈ کے علاوہ بلوچستان میں بھی طویل عرصہ خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کورکمانڈر کراچی بھی رہے ۔

لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔کمبائینڈ آرمرز سینٹر برطانیہ سے گریجویشن اور کنگز کالج لندن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم، اسٹاف کالج کوئٹہ ، ایشیاء پیسفک سینٹر فار سیکیورٹی اسٹیڈیز امریکہ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم روایتی اور غیرروایتی خطرات کے دوران کمان کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ مغربی سرحد اور لائن ا ٓف کنٹرول پرکمانڈ کے علاوہ بلوچستان میں بھی طویل خدمات انجام دے چکے ہیں۔لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم جنوبی وزیرستان ، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کو بھی کمانڈکر چکے ہیں اور آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات رہے۔انہوں نے پی ایم اے ، اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر ،اسٹاف کالج کوئٹہ میں کمانڈنٹ اور پانچویں کور کے چیف آف اسٹاف کے طو رپر بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بہترین رنر، ہونے کیساتھ باسکٹ بال اور کرکٹ کا بھی شوق رکھتے ہیں۔
Comments are closed.