اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے حج پرسبسڈی کو جائز قرار دے دیا ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت حج اخراجات میں کمی کے لیے مجموعی گرانٹ جاری کر سکتی ہے۔ ریاست مدینہ کے خد وخال کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس کے بعد چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران حج سبسڈی کو جائز قرار دیا گیا، ریاست مدینہ کے حتمی خدوخال کے لئے بھی چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ دور جدید میں فلاحی ریاست کیسے قائم کی جاسکتی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل مسودہ حکومت کو بھجوائے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت مذہبی امور کے شرعی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حج پر سبسڈی جائز ہے، حکومت حج اخراجات میں کمی کے لیے مجموعی طور پرگرانٹ جاری کر سکتی ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایاکہ کمیٹی تصوریاست مدینہ سے متعلق مسودہ آئین و قانون کی روشنی میں مرتب کرے گی۔کوشش کریں گے کہ حکومت سفارشات پر عمل بھی کرے۔
قبلہ ایاز کا کہناتھاکہ سود کے حوالے سے کونسل جامع رپورٹ مرتب کرچکی ہے۔ شراب کو ممنوع قرار دینے سے متعلق ایک خط موصول ہواہے ،،تمام مذاہب کے رہنماؤں کانکتہ نظر جاننے کے بعد معاملے کو آئندہ اجلاس میں زیر بحث لائینگے۔۔
Comments are closed.