گلگت: پاکستان کے سیاحتی مقام نلتر میں انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ کا میلہ جاری ہے جس میں پاکستان سمیت پندرہ ممالک کے 35 سکیئرز حصہ لے رہے ہیں ایونٹ کے دوسرے روز کا احوال جانتے ہیں۔
سطح سمندر سے 8960 فٹ کی بلندی پر واقع نلتر سکی سلوپ میں جاری انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ کے دوسرے روز عالمی سطح کے مقابلے میں ترکی نے پہلی پاکستان نے دوسری اور یوکرائن نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ قومی سطح کے مقابلے میں پاکستان ایئر فورس کے کریم نے پہلی گلگت سکائوٹس کے محمد نواز نے دوسری اور پاکستان ایئر فورس کے لیاقت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایونٹ کی سلالم کیٹیگری میں اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں نے بالترتیب گولڈ،سلوراوربراونزمیڈل جیتے۔
انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ میں پاکستان کے علاوہ ترکی، یونان، افغانستان، مراکش، آزربائیجان، ہانگ کانگ،برطانیہ، بوسنیا ہردگوزینیا، تاجکستان بیلجیئم سمیت دیگر ممالک کے سکی پلیئرز حصہ لے رہے ہیں۔
ایونٹ کے انعقاد سے جہاں پاکستان کا روشن چہرہ دنیا میں اجاگر ہوا ہے وہی پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کا دروازہ کھلا ہے جس سے علاقے میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا. ایونٹ کے آخری روز اسکی انگ سلالم اور جوائنٹ سلالم کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔
Comments are closed.